30 نومبر، 2005، 10:52 PM

صدر احمدي نژاد

ايران كي دلير عوام اپنے پرامن ايٹمي ٹيكنالوجي كےحقوق سے دست بردار نہيں ہوگي // ايلام امكانات كے باوجود مطلوب سطح پر نہيں ہے // ايلام كي پيشاني سے " محروميت " كا لفظ ختم ہونا چاہيے

ايران كي دلير عوام اپنے پرامن ايٹمي ٹيكنالوجي كےحقوق سے دست بردار نہيں ہوگي  // ايلام امكانات كے باوجود مطلوب سطح پر نہيں ہے //  ايلام كي پيشاني سے " محروميت " كا لفظ ختم ہونا چاہيے

صدر احمدي نژاد نے ايلام كے غيور اور دلير عوام كے ايك عظيم اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے تاكيد كي كہ حكومت ميں عوام كے خدمتگزار حكام ايلام كے عوام كے شانہ بشانہ ايك وسيع اور ہمہ گير پروگرام بنا كر ايلام كي پيشاني سے محروميت كا لفظ ختم كرنے كے لئے آمادہ ہيں

مہرخبررساں ايجنسي كے نامہ نگار نے ايلام سے خبر دي ہے كہ صدر احمدي نژاد ايلام پہنچنے كے بعد ايلام كے شہداء كے مزار پر حاضر ہوئے اور فاتحہ خواني كي اور اس كے بعد انھوں نے عوام كے ايك عظيم اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ حكومت ميں عوام كے خدمتگزار حكام ايلام كے لوگوں كے شانہ بشانہ  ايك وسيع اور ہمہ گير پروگرام بنا كر ايلام كي پيشاني سے محروميت كا لفظ ختم كرنے كے لئے آمادہ ہيں انھوں نے كہا دفاع مقدس كے دوران ايلام كے غيور اور بہادر عوام نے سخت ترين شرائط كے باوجود ايلام كو ترك نہيں كيا اور اپنے بہترين جوانوں كو ملك كي سرحدوں كي حفاظت كے لئے قربان كيا اور دشمن كے حملوں كے سامنے آہنين ديوار بن كر كھڑے ہوگئے انھوں نے كہا كہ اگرچہ جنگ ختم ہوگئي ہے ليكن سامراجي طاقتوں كے ساتھ اب بھي ہماري جنگ مختلف محاذوں پر جاري ہے انھوں نے كہا كہ ہماري قوم اپنے ايٹمي حقوق كي بھر پور حفاظت كرنا جانتي ہے اور سامراجي طاقتوں كو اس ميدان ميں بھي شكست سے دوچار ہونا پڑے گا  

News ID 260292

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha